22 فروری 2012 - 20:30

عراق کے مختلف شہروں میں آج تیرہ دہشتگردانہ کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں پچاس سے زائد افراد کے جاں بحق اور دوسو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق آج بغداد، دیالہ ، کرکوک، بابل اور صلاح الدین علاقوں میں تیرہ کار بم دھماکے ہوئے جن میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق اور دو سو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکے آج صبح شیعہ علاقوں میں ہوئے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی پولیس نے نینوا، دیالہ ، الانبار صوبوں میں بھاری مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق بغداد کے مضافات میں واقع صدر سٹی میں پولیس نے دھماکہ خیز مادوں سے بھرے تین بڑے تھیلے دریافت کرکے ضبط کرلئے۔

عراقی ذرایع کے مطابق امریکہ اور بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب عراق میں دہشتگردی کروا رہاہے۔
 
........

/169